پاکستان نے 20بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا

پاکستان نے 20بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا
پاکستان نے 20بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔بھارتی ماہی گیروں کو قید کی سزا پوری ہونے پر حکومتِ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ان ماہی گیروں کو لانڈھی جیل کے اہلکاروں کی نگرانی میں بس کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کر رہی ہے۔حکام کے مطابق ماہی گیروں کی بھارتی حکام کو سپردگی کی تقریب واہگہ بارڈر پر پیر کی دوپہر ہو گی۔

مزید :

قومی -