تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس طلب ،کن امور پر مشاورت ہوگی؟تفصیلات آگئیں

سورس: File Photo
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس (کل)پیر کوطلب کرلیا جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امورپرغورہوگا،بڑے شہروں کے میئرزکے ناموں پرمشاورت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس دن تین بجے ہوگا جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امورپرغورہوگا،ذرائع کے مطابق بڑے شہروں کے میئرز کے ناموں پرمشاورت ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان پارٹی معاملات پرگائیڈلائنزدیں گے۔