میری کا وشوں سے پاکستان کو یورپین یونین سے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید وقت ملا: چوہدری سرور

میری کا وشوں سے پاکستان کو یورپین یونین سے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید وقت ...
میری کا وشوں سے پاکستان کو یورپین یونین سے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید وقت ملا: چوہدری سرور

  

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی  آن لائن کانفرنس میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے  پاکستان کو یورپین یونین سے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید وقت ملا، اگر ہمیں یہ سٹیٹس بحال رکھنا ہے تو پارٹی کو ان ہاوس کام کرنا ہو گا۔ 

ٍتفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی جانب سے آن لائن کانفرنس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  اظہار خیال کرتے ہوئے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے کردار کو سراہا ،انھوں نے  کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو فروغ دیا اور دیار غیر میں ملک و قوم کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی بیرون ممالک میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا  کہ یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کی سفارتکاری کے فروغ اور مختلف ایشوز پر پاکستان کے موقف کو دنیا تک بہترانداز میں پہنچا رہے ہیں جس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ تنظیم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کریں گے اور گورنر ہاوس پنجاب کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس اپنے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے جو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے ارکان جب پاکستان آئیں گے تو ان کی صدر پاکستان سے بھی ملاقات کروائی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں بہترصحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے والے پاکستانی صحافیوں کو ہرسال تعریفی ایوارڈ بھی دے جائیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکو تنظیم کے چیرمین وسیم چوہدری، صدر شاہد چوہان، سنئیر نائب صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری مہوش خان سمیت دیگر نے تنظیم کےاغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان، پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کلچر کو دنیا میں فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انڈیا کی جھوٹی انفارمیشن کے سامنے پاکستان کے اصل حقائق کو بھی سامنے لانا ہے۔ آن لائن کانفرنس میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللۃ علیہ وسلم کی سعادت فنانس سیکرٹری وسیم بٹ نے حاصل کی جبکہ نامور جاپان سے مصنف و صحافی عرفان صدیقی ، سویڈن سے حافظ محمد عمران سمیت دیگر صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے گورنر پنجاب نے تفصیلی جوابات دئیے اورتمام مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید :

قومی -