تحریک انصاف کے سابق رہنما احمد جواد کا پارٹی رکنیت ختم کرنے کیخلاف عدالت جانےکا اعلان

تحریک انصاف کے سابق رہنما احمد جواد کا پارٹی رکنیت ختم کرنے کیخلاف عدالت ...
تحریک انصاف کے سابق رہنما احمد جواد کا پارٹی رکنیت ختم کرنے کیخلاف عدالت جانےکا اعلان
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے رکنیت ختم کیے جانے کے پارٹی فیصلے کے خلاف عدالت جانےکا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احمد جواد نے کہا کہ پارٹی سے غیر قانونی طور پر نکالا گیا، پی ٹی آئی کا کارکن اور ووٹر عمران خان کا اصل چہرا پہچان چکا ہے۔ احمد جوادنے کہاکہ اس قوم کے ساتھ 74 سالوں میں اتنا بڑا دھوکا نہیں ہوا، اوور سیز پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کی طرح استعمال کیا گیا۔

دوسری طرف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے احمد جواد کا کہنا تھاکہ عمران نیازی صاحب آپ کا اندازہ غلط ثابت ہوگا، قوم دوبارہ بے وقوف نہیں بنے گی، آپ کا کینٹینر والا کردار اب اس ملک میں دوبارہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا، آپ کے اقتدار سے نکلتے ہی آپ کو اپنے اردگرد کوءنظر نہیں آئے گا، سوائے جن کو کہیں اور نوکری ملنے کا چانس نہیں،آپ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے 244 ارب ڈالر کا سوال اٹھایا ہے، قوم کو جواب چاہیے، کوئی ڈیل قوم سے نہیں چھپانی چاہیے، قوم حقائق جاننے کا حق رکھتی ہے اس ملک کے اثاثوں کا فیصلہ کرنے سے پہلے۔فیصلے بند کمروں میں نہیں ھونے چاہیئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے گذشتہ دنوں تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔گذشتہ روز تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے12اور19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیےگئے، احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوادی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -