محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور ساتھ ہی گورنر پنجاب کو اُن سے حلف لینے کے لیے کہا تھا۔خیال رہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -