سبزی منڈی پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا

سبزی منڈی پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ چوکی سبزی منڈی پولیس نے زبیر عرف بلالی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق راوی روڈ چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چورکی وارداتوں میں ملوث زبیر عرف بلالی اور ساتھی وقاص کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹر سائیکلیں،موبائل،2 پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل چوری کرتے اور اسکو کھول کر پارٹس میں فروخت کر دیتے تھے اس کے علاوہ ملزمان ڈکیتی راہبری میں ریکارڈ یافتہ اور جھپٹا مارنے کے بھی ماہر ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -