صوبائی دارالحکومت شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

صوبائی دارالحکومت شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں ...

  

         لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں نامعلوم چور طلحہ کے گھر سے 4تولے سونے کے زیورات، 45ہزار روپے اور الیکٹرانکس کا سامان چوری  ، چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو عمر الیاس کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 6لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکو جمشید کے گھر گھس کر اہلخانہ سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور 3تولے سونا  ، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر پرویز مسیح سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد کے علاقے میں ڈاکو فدا حسین سے گن پوائنٹ پر 13ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ کے علاقے میں ڈاکو یعقوب بٹ سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو عثمان سے گن پوائنٹ پر 30ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر الطاف سے 4 لاکھ 22ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو شہزاد اقبال   50ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو فیض اللہ سے 17ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ کاہنہ،اسلام پورہ، غازی آباد، راوی روڈ، بادامی باغ، اور شیراکوٹ سے گاڑیاں اور فیکٹری ایریا، کوٹ لکھپت، نصیر آباد، بھاٹی گیٹ، نواں کوٹ، لاری اڈا، سرور روڈ، گڑھی شاہو، مزنگ، داتا دربار، رنگ محل، اقبال ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -