ڈی پی او ننکانہ نے متعدد پولیس افسران کے تبادلے کردیئے 

    ڈی پی او ننکانہ نے متعدد پولیس افسران کے تبادلے کردیئے 

  

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او ننکانہ صاحب سردار موارہن خان انچارج چوکیات سمیت دیگر پولیس افسران کے تبادلے کردئیے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان نے سب انسپکٹر آصف علی اولکھ کو انچارج چوکی موڑ کھنڈا، سب انسپکٹر آغا حسین کو انچارج چوکی کیو بی لنک،سب انسپکٹر آصف بٹ کو انچارج چوکی محمد پورہ، اے ایس آئی شکیل ڈوگر کو انچارج چوکی وزیر پور، اے ایس آئی رائے یوسف کو انچارج چوکی سوکڑ نہر، اے ایس آئی اکمل ریحان کو انچارج چوکی 17 چک کڑیال، اے ایس آئی غلام عباس کو انچارج چوکی مڑھ بلوچاں، اے ایس آئی نصیر احمد کو انچارج چوکی پنڈوریاں، اے ایس آئی اکبر اوراے ایس آئی الطاف حسین کو معطل کرنے علاوہ اے ایس آئی مشتاق کو تھانہ واربرٹن، اے ایس آئی عارف ڈوگر کو تھانہ فیض آباد، اے ایس آئی میاں نصیرکو تھانہ مانگٹانوالا، اے ایس آئی اصغر شاہین کو تھانہ صدر ننکانہ اور اے ایس آئی اطہر محبوب کو تھانہ سٹی سانگلہ ہل تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -