قصور،مختلف علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کا دھندہ عروج پر،انتظامیہ خاموش

قصور،مختلف علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کا دھندہ عروج پر،انتظامیہ خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورو رپورٹ)چونیاں سمیت تحصیل کے دیگر علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کا مکروہ دھندہ عروج پر۔ عوام معدے، جگر، کینسرسمیت دیگر موذی امرض میں مبتلا ہونے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ اورفوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن گئے۔تحصیل چونیاں کی عوام نے ڈپٹی کمشنر قصور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔ تفصیل کے مطابق چونیاں شہر سمیت تحصیل کے دیگر علاقوں الٰہ آباد، چھانگا مانگا، کنگن پور، تلونڈی میں کیمیکل ملے دودھ کریم کا گھناؤنا دھندہ عروج پر ہے۔کیمیکل دودھ میں ملا کر کریم تیار کی جاتی ہے اور پھر دودھ کو خالص بنانے اس میں مختلف خشک ایل پاؤڈروغیرہ ڈال کر دودھ کی سپلائی اور فروخت کی جارہی ہے جس سے عوام میں معدہ، جگر، پیٹ سمیت دیگر موذی امراض تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں اور ان میں زیادہ تعداد کم عمر بچوں کی ہے جو جان لیوا کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ایسے عناصر کوکنٹرول اور ان کے خلاف کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔تحصیل چونیاں کی عوام نے ڈپٹی کمشنر قصور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

مزید :

علاقائی -