ساحر علی بگا کی چینی سپرنگ فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس

ساحر علی بگا کی چینی سپرنگ فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)   دنیا بھر میں چینی لوگوں نے نئے قمری سال جسے اسپرنگ فیسٹیول بھی کہا جاتا ہے  کے آغاز کا جشن منایا  اس موقع پر    پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے  منعقد ہونے والے  چینی  اسپرنگ فیسٹیول گالا   2023     میں پرفارم کیا  ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  اسپرنگ فیسٹیول گالا، جسے ''چونوان'' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے  چینی نئے سال کی تقریبات کاحصہ ہے۔ اس گالا میں پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے بیلٹ اینڈ رو سے منسلک  ممالک کے دیگر گلوکاروں کے ساتھ گالا میں  پاکستانی گانا کوکو کورینا گایا، جس سے وہ کینیڈین جیسے کئی بین الاقوامی ستاروں میں سے ایک بن گئے۔

 اس موقع پر ساحر علی بگا کی پرفارمنس کو وہاں پر موجود شائقین نے بہت زیادہ پسندکیا اور ان کو پرفارمنس کے دوران خوب داد بھی دیتے ہوئے نظر آئے۔ 

مزید :

کلچر -