ہمیشہ یادگار کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں، حرا مانی

ہمیشہ یادگار کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں، حرا مانی

  

 لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ  حرا مانی  نے کہا ہے کہ  شوبز انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں  حرا مانی  نے کہا کہ  مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میں اپنی شوبز انڈسڑی کیلئے ابھی بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا میں انڈسٹری کے لئے اس طرح کی مزید کاوشیں جاری رکھوں گی اور معیاری کام کرتی رہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں  حرا مانی  نے کہا کہ کوئی بھی پروجیکٹ کسی ایک شخص کیوجہ سے کامیاب یا ناکام نہیں ہوتی  بلکہ اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے‘کسی بھی پراجیکٹ میں ڈائریکٹر ایک کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو ٹیم کے ہر رکن سے اسکی صلاحیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے۔

 جو کامیابی کا ضامن بنتا ہے مزید کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے چاہنے والوں کا بہت اہم کردار ہے جسے میں زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتی۔

مزید :

کلچر -