منفی سیاست کی حامل پی ٹی آئی کے دن گنے جا چکے، اشرف بھٹی
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دن گنے جا چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کے دن شروع ہو چکے ہیں۔ رواں سال پیپلز پارٹی کے حکومت میں آنے کا سال ہے جس کی ابتدا اللہ نے پیپلز پارٹی کو کراچی کے بلدیاتی الیکشنوں میں کامیاب کرواکر کردی ہے۔ اب پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی۔ ہر طرف سے اور پی ٹی آی ہارے گی ہر طرف سے پی ٹی آئی کی منفی سیاست ہی اس کے خاتمے کا باعث بن چکی ہے۔