سیکرٹری صحت کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ کا اچانک دورہ

سیکرٹری صحت کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ کا اچانک دورہ

  

کاہنہ(نامہ نگار) سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے اچانک انڈس ہسپتال کاہنہ کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی اور میڈیکل وارڈز میں جاکر مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہسپتال میں میڈیسن کا فزیکل ریکارڈ، رجسٹر سٹاک اور ادویات کے ریکارڈ کو چیک کیا۔مریضوں سے سہولیات کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں سوال و جواب کئے۔کاہنہ انڈس ہسپتال میں وزٹ افسران میں چیف افسر لاہور شعیب گر مانوی اور ڈپٹی ڈارئیکٹرہیلتھ نشتر ٹاون احمد فراز سمیت دیگر افسران شامل تھے۔وفد کو ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسر فیض الحسن نے بریفنگ دی اوراو پی ڈی کوارڈئینٹررضوان سرورنے مکمل معلومات فراہم کی، تفصیل کے مطابق کاہنہ انڈس ہسپتال میں سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کا اچانک سر پرائز وزٹ،دوران وزٹ کاہنہ انڈس  ہسپتال کے ایس ایم اے پروفیسر فیض الحسن نے پرجوش استقبال کیا اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ اور اس کی ٹیم نے ہسپتال کی او پی ڈی،ایمرجنسی، وارڈز کا معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا ریکارڈ تسلی بخش پایا گیا مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجے کے بارے میں اور میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا،سیکرٹری ہیلتھ بہترین ایڈمنسٹریشن سے بہت متاثر ہوئے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے پروفیسر فیض الحسن اور ہسپتال کے پورے عملہ کو شاباش دی اس موقع پرایس ایم اے پروفیسر فیض الحسن نے کہاکہ ایمرجنسی میں آنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کا بروقت علاج کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -