صنعتی و تجارتی استحکام کیلئے امپوٹرز کے کنٹینرز کلیئر کروائے جائیں،میاں عبدالرحمان

صنعتی و تجارتی استحکام کیلئے امپوٹرز کے کنٹینرز کلیئر کروائے جائیں،میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر آل پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ امپورٹ پر بندشیں انڈسٹری اور بزنس سیکٹر کا گلا گھونٹ رہی ہیں ۔ صنعتیں بند ہونے سے صنعت و تجارت کی سپلائی لائن شدید متاثر ہورہی ہے۔ ملکی صنعت و تجارت میں استحکام لانے کیلئے امپورٹرز کے کنٹینرز کی کلیئرنس برق رفتار بنائی جائے۔ ملکی معیشت کو بھاری زرمبادلہ دینے والے صنعتکاروں کو بہتر اور موثر سہولیات کی فراہمی کامیابیوں کے دروازے کھولے گی۔مینوفیکچرنگ کے عمل میں تیزی صنعتوں کارخانوں کے پلانٹس کی سرگرمیوں میں موثر بحالی ملکی معیشت کو بلندیوں تک لے کر جائے گی۔
۔ملکی معاشی حالات کو سازگار بنانے کیلئے پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کی کلیئرنس فی الفور کروائی جائے۔ صنعت و تجارت سے لاکھوں خاندان جڑے ہوئے ہیں صنعتیں بند ہونے سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی۔ حکومت ترجیحی بنیادوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کروائے۔