ملک میں غیریقینی صورتحال حکومت کی نااہلی کا نتیجہ،عمران علی شاہ

       ملک میں غیریقینی صورتحال حکومت کی نااہلی کا نتیجہ،عمران علی شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پی پی 132کے سینئر رہنما سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں مایوسی اور غیریقینی کی صورتحال پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ عوام مہنگائی کے ظلم کا شکار اور بے بسی کی تصویر بن چکی ہے۔ قائد عمران خان عوام کی امنگوں امیدوں کا آخری محور ہیں۔ ملک میں کرپٹ اور فاسشٹ طرز سیاست کا خاتمہ قریب ترین ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کرپشن سے پاک نظام لے کر آئے گی۔ ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی بیرونی دباو سے آزاد ہوگی۔ عوام کو مہنگائی کے تسلط سے نجات دلائیں گے۔ کرپشن اور لوٹ مار کے نظام کے سہولت کار پی ڈی ایم ٹولے کو عام انتخابات میں بدترین شکست ہوگی۔ خوشحالی تعمیر و ترقی کی نئی سحر پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ہی طلوع ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -