مزدور وں کی محنت کا پورا پورا معاوضہ دیا جائے، شمس الرحمن سواتی

مزدور وں کی محنت کا پورا پورا معاوضہ دیا جائے، شمس الرحمن سواتی

  

لاہور(پ ر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا تقاضہ ہے کہ مزدور خوشحال ہو۔اسے اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ دیا جائے،اس کی کم از کم اجرت حکومتی کی طے کردہ پالیسی کے مطابق 25000روپے ادا کی جائے مزدور کے حوالے سے بنائے گئے تمام قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔مزدوروں کو استحصال کرنے والے اداروں اور محکموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹاؤن ہال میں این آئی آر سی کے زیر اہتمام آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں کی صدارت این ای آر سی کے چیئرمین نور نواز خان نے کی جبکہ سمینار سے آئی ایل او کے نمائندہ صغیربخاری،خالداسمٰعیل ایڈووکیٹ،ڈپٹی رجسٹرار  نوید کھوکھر، ضیا ء الدین انصاری، گل نواز خان سواتی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -