جامعہ اشرفیہ کی علمی،دینی اور ملی خدمات لائق تحسین ہیں، مولانا پیر عبدالشکور
لاہور (پ ر) معروف علمی و روحانی شخصیت اور جامعہ فاروقیہ چکوال کے مہتمم مولانا پیرعبدالشکور نقشبندی مجددی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور مختلف علماء کرام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو 2 اور 3 فروری بروز جمعرات جمعہ خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی،اصلاحی و نقشبندی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ میرے نانا مرشد عالم حضرت مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی ؒ اورہمارے خاندان کا جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کرام اور اکابرین کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے جامعہ اشرفیہ لاہور کی علمی،دینی اور ملی خدمات لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں اور اس کا علمی فیضان پوری دنیا میں جاری ہے