منہاج یوتھ لیگ کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

منہاج یوتھ لیگ کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

  

لاہور (پ ر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک بہت بڑی تقریب میں رانا وحید شہزاد کو منہاج یوتھ لیگ کا مرکزی صدر، ڈاکٹر عمران یونس کو سیکرٹری جنرل اور ہارون ثانی کو سینئر نائب صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا اورمنہاج یوتھ لیگ کیلئے بطور مرکزی صدر مسلسل 8سال عظیم الشان خدمت انجام دینے پر مظہر محمود علوی اور منصور قاسم اعوان کو زبردست میں الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین سپریم کونسل نے مظہر محمود علوی کی مثالی خدمت کے اعتراف میں انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل سندھ زون کیلئے بطور نائب ناظم اعلیٰ ترقی دینے کا بھی اعلان کیا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے رانا وحید شہزاد کو صدر،ڈاکٹر عمران یونس کو سیکرٹری جنرل اور ہارون ثانی کو سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور مظہر محمود علوی کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں راجہ زاہد محمود،قاضی فیض الاسلام،جواد حامد،انجینئر ثناء اللہ خان،عرفان یوسف،اشتیاق حنیف مغل،رانا نفیس حسین و دیگر قائدین شریک ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -