عمران خان نے عوام کو مہنگائی کی  دلدل میں دھکیلا، عدنان اصغر ہنجرا

   عمران خان نے عوام کو مہنگائی کی  دلدل میں دھکیلا، عدنان اصغر ہنجرا

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا۔ پاکستان میں غربت مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت اور دہشتگردی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اس عوام کو تحفہ ہے جس کا خمیازہ آج پوری عوام بھگت رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی۔

 اور حکومت بنا کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -