کاسمیٹکس سامان کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، خواتین پریشان

کاسمیٹکس سامان کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، خواتین پریشان

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مہنگائی نے ہر چیز کو لپیٹ میں لے لیا، بناؤ سنگھار بھی اب مہنگا پڑے گا، سیلون سروسز اور کاسمیٹکس کا سامان مہنگا ہونے سے خواتین کی پریشانی بھی بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سجنا سنور نا بھی اب جیب پر بھاری پڑے گا، مہنگائی نے خواتین کی خواہشات کو لپیٹ میں لے لیا کاسمیٹکس اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے خواتین کو نئی پریشانی میں مبتلا کردیا۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ کاسمیٹکس اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سیلون سروسز بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔شیمپو اور روزمرہ استعمال کرنیوالی کریموں کی قیمتیں بھی ڈبل ہونے لگی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب خریداری میں بھی کمی آئی ہے، مارکیٹ میں گاہک نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں دکان کے کرائے نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ خواتین قیمت کم کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں لیکن کاسمیٹکس کا سامان اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ ایک حد سے زیادہ ڈسکاؤنٹ دینا ممکن نہیں رہا۔ دوسری جانب خواتین کہتی ہیں کہ مہنگائی نے جینا محال کررکھا ہے۔ روز مرہ استعمال کرنیوالی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا، کچن کیساتھ ساتھ اب تو بننا سنورنا بھی جیب پر بھاری پڑ رہا ہے، مہنگائی نے تو اب سنجنا سنورنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -