علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ نے تحریک آزادی میں بھرپورحصہ لیا،علماء

  علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ نے تحریک آزادی میں بھرپورحصہ لیا،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک پاکستان کے عظیم راہنماء  علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کی دینی و ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ لاہور میں ”خدمات علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ سیمینار“ منعقد ہوا جس سے مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری، صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی اور مولانا مفتی ریاض جمیل اور دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے قیام پاکستان کے موقع پر آزادی کا پرچم خود لہرانے کے بجائے عالم دین علامہ شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا ظفر احمد عثمانیؒ کے ہاتھ سے لہرا کر پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دینا کہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان کا قیام، اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ کے لیے ہے۔ علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ نے قائد اعظمؒ کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیکر سرحد اور سلہٹ کے علاقوں میں ریفرنڈم کے ذریعے پاکستان کا حصہ بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔