جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا سینئر صحافی فیصل اکبر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری، سیکرٹری جنرل نصراللہ گورائیہ، نائب امراء سردارظفر حسین خان،وقاص بٹ، نائب قیم ڈاکٹر ساجد اقبال، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے سینئر صحافی فیصل اکبر کے والد محمد اکبر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور فیصل اکبر سمیت تمام لوحقین کو صبر جمیل دے۔