ملک کی معاشی و اقتصادی تباہی کے ذمہ دار نااہل حکمران،ضیاء الدین انصاری

   ملک کی معاشی و اقتصادی تباہی کے ذمہ دار نااہل حکمران،ضیاء الدین انصاری

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی و اقتصادی تباہی ذمہ دار نااہل حکمران  ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، گیس کے بلوں نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے۔ لوگوں کیلئے دووقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی، گھی، سبزیاں، پھل،دودھ،بجلی، پٹرول و گیس اوردیگر ضروریاتی اشیاکی بڑھتی قیمتوں نے سفید پوش اور غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے پاکستان کو آئی یم ایف، ورلڈ بنک کی غلامی دے دیا ہے۔عام آدمی کو کبھی گیس توکبھی بجلی کے جھٹکے دیئے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام کیساتھ کھڑی ہے اور سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے۔ پوری قوم سراج الحق کی قیادت پر بھروسہ کرے اور ہمارا ساتھ دے، اپنے بنیادی حقوق کیلئے گھروں سے باہر نکلے اور آئندہ انتخابا ت میں کراچی کی طرح دیانتدار قیادت کا ساتھ دے۔ جماعت اسلامی قرآن و سنت کے  بابرکت نظام سے ملک و قوم کے مسائل حل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور کی یونین کونسل مانگا منڈی پی پی 165 کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرکنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری و سیاسی کمیٹی لاہور عامر نثار خان، امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری غربی لاہور غلام حسین بلوچ، ظہور احمد وٹو نے بھی خطاب کیا۔ محمد یعقوب جان،اقبال شاہد، عبدالمجید گجر، حافظ یونس،  طارق  چھٹہ،ملک محمد امین صدر خیابان اقبال سوسائٹی مانگا منڈی میاں زاھد اقبال ایڈووکیٹ محمد یعقوب خان مانگا منڈیسمیت بڑی تعداد میں ورکرز اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -