سیاسی قیادت ملکی معاشی و اقتصادی مستقبل کیساتھ مت کھیلے،اعجاز چودھری

سیاسی قیادت ملکی معاشی و اقتصادی مستقبل کیساتھ مت کھیلے،اعجاز چودھری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری کی صورتحال کاروباری نقطہ نظر سے انتہائی تشویشناک ہے۔ تجارتی مراکز اور بزنس کمیونٹی منتشر سیاسی فضا میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔ ملک مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بحران کے ہاتھوں نازک دوراہے پر آن کھڑا ہے۔ سیاسی قیادت ملکی معاشی و اقتصادی مستقبل کیساتھ مت کھیلے۔ عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ صنعت و تجارت سے جڑے کاروباری شعبہ ہائے زندگی کے سازگار حالات کیلئے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے۔ اپوزیشن قیادت سیاسی مسائل کا حل مذاکرات اور باہمی خوش اسلوبی کیساتھ نکالے۔ عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دلانے کیلئے مستحکم سیاسی عمل کی بنیاد رکھی جائے۔ اپوزیشن اور حکومت ملک و قوم کے وسیع ترین مفاد میں دانشمندانہ فیصلے کرے۔ معاشی مشکلات اور بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی فیصلے کرے جن سے مسائل کا موثر حل ممکن ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -