آبی ذخائر میں  پانی  کی آمد و اخراج  کے اعداد وشمار 

 آبی ذخائر میں  پانی  کی آمد و اخراج  کے اعداد وشمار 

  

اسلام آباد (اے پی پی):واپڈاکی جانب سے   دریاؤں اور آبی ذخائر میں  پانی  کی آمد و اخراج  کے اعداد وشمار  کے مطابق دریائے سندھ میں  تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16ہزار300کیوسک اور اخرج 25 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 800کیوسک اور اخراج 10ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17  ہزار 100کیوسک، اخراج 17 ہزار 100کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد  6ہزار 500کیوسک اور اخراج 100  کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7  ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح 1497.50 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ  ریکارڈ کی گئی۔

اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.078 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح  1125.80،ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.949 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا  ہے۔  چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول  638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔اعداد و شمار اتوارکی صبح چھ بجے  لیے گئے۔

مزید :

کامرس -