مویشیوں کو بروقت کرم کش ادویات کی فراہمی کی ہدایت

مویشیوں کو بروقت کرم کش ادویات کی فراہمی کی ہدایت

  

قصور(اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ قصور ڈاکٹر عدیل احمدنے زیادہ گوشت اور دودھ کی پیدوار کے حصول کیلئے جانوروں مویشیوں کو بروقت کرم کش ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پوراکرنے اور لائیوسٹاک سے بھاری منافع کے حصول کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرناچاہیے جس سے وہ غیرتسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اورغیرملکی بیف بریڈکے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ اس سے نہ صرف دودھ کی بہترپیداوارحاصل کی جاسکتی ہے بلکہ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہوگا مزید کہا کہ پاکستان میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینے سے ہم مزید اضافہ ممکن بناسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -