کاشتکار سبزیوں کو سردی سے بچانے کیلئے اقدامات کریں، محکمہ زراعت

کاشتکار سبزیوں کو سردی سے بچانے کیلئے اقدامات کریں، محکمہ زراعت

  

سیالکوٹ (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ کاشتکار سبزیوں کی نرسریوں کو کورے سے بچانے کے لئے نرسریوں کے کھیتوں میں شمال مغرب جانب سرکنڈہ یا سرکیاں لگائیں،پلاسٹک کی شیٹ میسرہو تو اس سے ہر روزشام کو نرسری کو  ڈھانپ دیں اورصبح9بجے پلاسٹک اتاردیں یا باریک سریئے کی 60سنٹی میٹر اونچی کمانیں بناکر چھوٹی سرنگ کی شکل بنالیں اور اس کے اوپر پلاسٹک ڈالیں شمال کی طرف سے پلاسٹک کا کنارہ مٹی میں دبادیں اور جنوبی کنارہ کھلا رکھیں تاکہ پانی لگانے یا گوڈی وغیرہ کرتے وقت اسے اوپر اٹھایاجاسکے۔انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ رات کے وقت اس کنارے پر اینٹ رکھ کر اس کو بندکردیں۔

 اگر نرسری میں کہیں بیماری نظرآئے تو اس کا پانی فورا روک دیں اوربیمار اور مرجھائے ہوئے پودوں کو جڑ سے اکھاڑ کر گڑھے میں دبادیں۔

مزید :

کامرس -