خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت

 خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی):زرعی ماہرین نے صوبہ کے تمام علاقوں میں خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خربوزے کی اقسام ٹی96 اور راوی کو 21سے 35ڈگری سنٹی گریڈ پر ماہ مارچ کے آخر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل ٓباد کے ماہرین نے اے پی پی کو بتا یا کہ خربوزے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جا سکتا ہے تاہم اگر زرخیر میرا اور پانی کے مناسب نکاس کے نظام پر مشتمل زمین ہو تو خربوزے کی کاشت نہائت ہی موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خربوزے کی کاشت اور بہتر فصل کے حصول کیلئے 1 سے ڈیڑھ کلو گرام تک بیج کا استعمال ہی کافی ہوتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ زمین کی تیاری کیلئے 1 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے، اس کے بعد3دفعہ عام ہل پھیرنے اور ہر مرتبہ ڈھیلے توڑنے، زمین کو نرم کرنے و بھر بھر ی بنانے کیلئے سہاگہ بھی چلاناچاہیے کیونکہ اس کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مشورے سے متوازن کھادوں کا استعمال بھی مثر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے اس لئے اس کی کاشت مقررہ وقت پر شروع کردی جائے تاکہ بہتر نتائج برآمد ہوسکیں اس حوالے سے کاشتکاروں کو اس کی جانب خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -