چھ ماہ کے دوران نیٹ وئیر کی برآمدات میں کمی 

 چھ ماہ کے دوران نیٹ وئیر کی برآمدات میں کمی 

  

اسلام آباد (یواین پی) نیٹ ویئر کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سیدسمبر تک کی مدت میں نیٹ ویئر کی برآمدات سے2.466 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ ویئر کی برآمدات سے 2.500 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ 

دسمبر 2022 میں نیٹ ویئر کی برآمدات کاحجم 354 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو دسمبر 2021 کے مقابلہ میں 20 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2021 میں نیٹ ویئر کی برآمدات سے 440 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں نیٹ ویئر کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق نوبر میں نیٹ ویئر کی برآمدات سے 400 ملین ڈالر حاصل ہوئے جودسمبر میں کم ہو کر 354 ملین ڈالر ہوگئے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کاحجم 8.718 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.381 ارب ڈالر تھا۔

مزید :

کامرس -