معاشی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، میاں زاہد حسین

    معاشی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، میاں زاہد حسین

  

کراچی(آئی این پی)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ معیشت افواہوں کی زد میں ہے اور مختلف مسائل کی وجہ سے ناتوان ہو چکی ہے جبکہ عوام غربت کی دلدل میں دھنس ر ہی ہے۔ مشکل فیصلے ٹالنے کی وجہ سیمعاشی ماہرین صورتحال سنبھالنے میں ناکام ہو رہے ہیں جبکہ عوام کو مہنگائی نے مضمحل کر دیا ہے جس کے سدباب کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی فوری ضرورت ہے۔ سیاسی مجبوریوں کو معیشت پر ترجیح نہ دی جائے اور معیشت کی بحالی کے لئے سنجید ہ کوششیں کی جائیں ورنہ حالات کنٹرول سے نکل جائیں گے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی پناہ میں جانا واحد آپشن ہے جس میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -