غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، اسلم بھلی

غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، اسلم بھلی

  

فیصل آباد (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے نائب صدرمحمد اسلم بھلی نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور دیہی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ترکی کے کامیاب ایس ایم ای ماڈل کو دہرانا ضروری ہے تاکہ صنعتی، کاروباری، تجارتی ترقی ممکن ہو سکے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ معاشی ماہرین دیہی سطح پر سمال و میڈیم انٹرپرائززاور کوآپریٹوز کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اس پیغام کو مزید م ثر انداز میں نچلی سطح پر پہنچایا جا نا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر لوگوں کو چھوٹے کاروباری گروپس کی صورت میں ایک پلیٹ فارم پر لاکر یکساں معاشی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک حکومت مختلف دیہاتوں کو پاکستان میں کاٹیج انڈسٹری کی طرز پر ٹریڈ مارک ویلیج کا درجہ دے کر وہاں موزوں کاروباری حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سہولیات کے دروازے کھول دیتی ہے جس سے دیہی نوجوانوں کومقامی سطح پر ہی روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویلیو ایڈیشن اور مختلف اشیا کی ازسرنوسستی مینوفیکچرنگ کے ذریعے چھوٹے انٹرپرائززخاص طور پر ترقی کر رہے ہیں جس سے دیہی غربت کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

مزید :

کامرس -