باغبانوں کو انگو ر کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت 

باغبانوں کو انگو ر کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت 

  

قصور(اے پی پی)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے باغبانوں کو کنگزروبی، فلیم سیڈلیس، پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگو ر کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ رواں ماہ جنوری کے دوران مذکورہ ایام میں جب انگورکی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہوں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کرلی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کرنمدارریت یامٹی میں کم و بیش ایک ماہ کے لئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلدہی جڑیں اورپھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔

۔ انہوں نے باغبانوں سے کہا کہ انگور کی کاشت تقریبا ہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کے لئے درمیانی زرخیز ہلکی میرا او رمناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین میں زیادہ موزوں ہے۔\378

مزید :

کامرس -