سورج مکھی کے بیج کو خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے، ماہرین

 سورج مکھی کے بیج کو خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے، ماہرین

  

سیالکوٹ  (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہاہے کہ سورج مکھی کے کاشتکار پھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغازکردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔انہوں نے اے پی پی کوبتایا کہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیارہوچکی ہے۔ کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ درانتی سے فصل کو کاٹیں اور اسے کم ازکم 2سے 3دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے۔

کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کا موقع فراہم کرناچاہئیے جس سے سورج مکھی کی معیاری پیداوار حاصل ہوگی۔

مزید :

کامرس -