آئی ایم ایف کی شرائط سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہونگے، سیدحسن علی

 آئی ایم ایف کی شرائط سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہونگے، سیدحسن علی

  

لاہور(این این آئی)پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ حالات میں آرٹیفشل  مینجمنٹ آف اکانومی کے ٹولز استعمال کرے جس کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار خود بھی ماہر ہیں، دوست ممالک اور غیر ملکی دوسرے مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے پاکستان کو اصلاحات کی صورت میں عملی طور پر کچھ کر کے دکھانا ہوگا، پاکستان کو رواں سال 23ارب ڈالر درکار ہیں جبکہ ذخائر میں صرف4.2ارب ڈالر موجود ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس بارز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علی احمد احسان،محمد عامر،فیضان الحق مغل،عاطف محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تمام غیر ملکی قرضے ری شیڈول کرانے کے لئے تگ و دو کرے،مختلف دوست ممالک اور مختلف مالیاتی اداروں سے تب ہی تعاون مل سکتا ہے جب ہم آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کریں گے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سے چھوٹے کاروباری طبقے اور عوام کا بھرکس نکل جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ممالک مقیم ایسے اوورسیز سے رابطے کرے جن کے پاس بے پناہ وسائل ہیں، حکومت ان کیلئے مراعات کی خصوصی پالیسی اور انہیں اعزازات سے نوازا نے کا اعلان کرے ۔

مزید :

کامرس -