پہلی ششما  ہی، مینو فیکچرنک گروپ کی برآمدات میں اضافہ 

    پہلی ششما  ہی، مینو فیکچرنک گروپ کی برآمدات میں اضافہ 

  

       اسلام آباد (یواین پی) مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر تک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 2.090 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 2.076 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔دسمبر 2022 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 329ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوجو دسمبر2021 کے مقابلہ میں 14 فیصدکم ہے۔ دسمبر 2021 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 384 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔  نومبر کیمقابلہ میں دسمبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 324 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو دسمبر میں بڑھ کر 329 ملین ڈالر ہو گئے۔

مزید :

کامرس -