ننکانہ، گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے بھی تجاوز 

ننکانہ، گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے بھی تجاوز 

  

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث لوگوں کا گھروں میں کھانا پکانے ایک خواب بن گیا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے محلہ ہاؤسنگ کالونی، عثمانی کھوہ، محلہ بالیلا، اسٹیڈیم روڈ سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے 24گھنٹوں کے دورا بمشکل تین سے چار گھنٹے کے لئے سوئی گیس کا پریشر چھوڑا جاتا ہے، سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کے ساتھ ساتھ دورانیہ اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانے پکنے سے قبل ہی سوئی گیس دوبارہ بند کردی جاتی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ مجبورا مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں جلا کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں شہریوں نے محکمہ سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر عوام احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

کامرس -