نواز شریف جلدپاکستانی عوام کے درمیان ہونگے،سعد وسیم شیخ 

نواز شریف جلدپاکستانی عوام کے درمیان ہونگے،سعد وسیم شیخ 

  

قصور(بیورورپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری میاں سعد وسیم شیخ نے کہا کہ بہت جلد میاں نواز شریف پاکستانی سرزمین پر عوام کے درمیان ہونگے جبکہ مریم نواز بہت جلد واپس آ کر تنظیمی معاملات میں دلچسپی لیں گی جس سے پارٹی مزید مضبوط ا ور فعال ہو گی حکومت ساڑھے تین سال کی غلطیوں کوتاہیوں اور لاپرواہیوں سے ڈوبی ہوئی معیشت کو سخت فیصلے کر کے مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے مرکزی دفتر للیانی اڈا قصور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو مفلوج، مقروض اور کمزور کرنے کے علاوہ اقوام عالم میں تنہائی جیسی مشکلات میں پھنسایا اپنی جھوٹی اناء کی تسکین کے لیے پاکستان کے دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا ملکوں کی دوستیوں کو شخصیات میں تبدیل کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہونے پر ملکی وقار تک کو داؤ پر لگادیا میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خاں نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کی بجائے انتشار، انتقام کو کرپشن کو ترجیح دی جس کا خمیازہ پوری پاکستانی قوم بھگت رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خاں کا الیکشن کروانے پر زور دینا سمجھ سے بالا تر ہے کہ ان کے دور حکومت میں ریکارڈ مہنگائی میں عوام کے چولہے ٹھنڈے رہے وہ 2018کی طرح   کے الیکشن چاہتے ہیں جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں بند کر کے عمران نیازی کو الیکشن کے میدان میں کھلا چھوڑ اگیا اب الیکشن میں میاں نواز شریف میدان میں ہونگے اور عمران نیازی کے پاس اب بیساکھیوں کا سہارا بھی نہیں ہو گا ان الیکشنوں میں عمران نیازی کو عوامی حمایت سے الیکشن لڑنا ہوگا جو اب ان کے پاس نہ ہے پنجاب پہلے بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اب بھی انشاء اللہ قلعہ ثابت ہو گا۔

مزید :

کامرس -