پاکستان سمیت برصغیر کی ٹیموں کوبھارت سے سیکھنا چاہئے،رمیز

  پاکستان سمیت برصغیر کی ٹیموں کوبھارت سے سیکھنا چاہئے،رمیز

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز  راجا نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت برصغیر کی تمام ٹیموں کو بھارت سے سیکھنا چاہیے۔ رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے بولرز کی شاندارکاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ان ہی کے گیم میں ہرا دیا۔ کہا کہ اچھی ٹیم کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ کنڈیشنز کو بھانپ لیتی ہے اور بھارت کے فاسٹ بولرز میں اگرچہ پیس نہ ہو لیکن انھوں نے  نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مکمل  پرفارمنس دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -