پی سی بی فیصلوں میں جلدی نہ کرے، شاہد آفریدی

پی سی بی فیصلوں میں جلدی نہ کرے، شاہد آفریدی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر  اور کپتان شاہد  آفریدی کا کہنا ہے کہ تین فارمیٹ کے تین علیحدہ کپتانوں کے  حق میں نہیں کپتان بابر اعظم کو تین فارمیٹ کے بجائے کسی ایک فارمیٹ کا کپتان بنانے اور شان مسعود کی نائب کپتانی سے متعلق گفتگو کی۔ بابر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم دو ڈھائی سالوں سے ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، ان کی انفرادی کارکردگی بھی بہترین ہے، بورڈ کو چاہیے فیصلے جلدی میں نہ کیا کرے، تھوڑا سا وقت لیں جس طرح بورڈ کے پاس وقت بھی تھا تو میں سمجھتا ہوں بورڈ کو فیصلے لے لینے چاہیے۔ 

بطور چیف سلیکٹر  اپنے کیے گئے فیصلوں پر کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ بابر کو ایسے کمبینیشن دیں کہ جس سے وہ بڑے فیصلے کرسکیں کیونکہ نمبر ون بننے کیلئے ہمیں بہت سی چیزیں آؤٹ آف دی باکس جاکر کرنی پڑتی ہیں، بابر کو بطور کپتان بہتری کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -