مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی عرب کے بہترین اتھلیٹ قرار 

مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی عرب کے بہترین اتھلیٹ قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(نیٹ نیوز)مراکش سے تعلق رکھنے والے اسٹار اسٹرائیکر اشرف حکیمی کو عرب کا بہترین اتھلیٹ قرار دے دیا گیا۔ فیفا ورلڈکپ کے گروپ میچز میں بیلجیم کیخلاف فتح دلوانے کے بعد عالمی منظر نامے پر اْبھرتے ہوئے مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی نے اپنی والدہ کے ہمراہ اعزاز حاصل کیا۔عرب دنیا میں ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب تھی، جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اسپورٹس کی شخصیات کو ایوارڈز پیش کیے گئے۔ایوارڈ لیتے ہوئے اشرف حکیمی نے کہا کہ میں اپنے خاص ملک میں والدہ کے ہمراہ ا?کر بہت خوش ہوں، اپنے ملک سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی۔قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا براعظم سے پہلی اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی مسلم ٹیم بنی تھی۔