آسٹریلیا سے ٹی 20سیریز، قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں شروع

  آسٹریلیا سے ٹی 20سیریز، قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج سے آسٹریلوی ویمن ٹیم کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ون ڈے سکواڈ میں شامل کائنات امتیاز پاکستان واپس آجائیں گیں جبکہ ڈیانا بیگ دو روز بعد واپس روانہ ہوں گی، ڈیانا بیگ گزشتہ روز تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئی تھی یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز تین صفر سے جیت لی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا آغازکل سے ہو رہا ہے جس کا پہلا میچ نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ نے کہا کہ ون ڈے میں شکست بھول کر اب توجہ ٹی20 سیریز پر مرکوز ہے عمدہ پرفارمنس دکھائیں گے اور میزبان کو شکست سے دوچا ر کریں گے۔