آسٹریلین اوپن، نووواک، روبرٹو بوٹسٹاپری کوارٹر فائنل میں داخل

  آسٹریلین اوپن، نووواک، روبرٹو بوٹسٹاپری کوارٹر فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (این این آئی)سربیا کے نوواک جوکووچ اور اسپین کے روبرٹو بوٹسٹا نے آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، برطانیہ کے اینڈی مرے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں باہر ہوگئے۔آسٹریلیا میں جاری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں نوواک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کا پہلا سیٹ اعصاب شکن رہا جوکووچ ہیم اسٹرنگ کا شکار ہوئے، تاہم انہوں نے ٹائی بریکر پر 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔ جس کے بعد سربین اسٹار اگلے دو سیٹس جیت کر چوتھے مرحلے میں پہنچ گئے۔اس کے علاوہ برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے روبرٹو بوٹسٹا آگٹ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔پہلا سیٹ اسپینش کھلاڑی نے جیتا، دوسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے کامیابی حاصل کی تاہم تیسرا اور چوتھا سیٹس روبرٹو بوٹسٹا نے جیت کر اینڈی مرے کو ایونٹ سے باہر کر دیا فاتح کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسی طر ح اگلے راؤنڈ میں بھی عمدہ پرفارمنس کے عزم کا اظہار کیا۔