وفاقی حکومت کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں،شازیہ مری 

 وفاقی حکومت کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں،شازیہ مری 

  

 سانگھڑ(آن لائن) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے آج کیڈٹ کالج سانگھڑ کے 26ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کی آمد پر کمانڈنٹ کیڈٹ کالج  سانگھڑ اور پرنسپال کموڈور ذیشان علی نے خوش آمدید کیا اور کیڈٹس نے انہیں گارڈ آف آنر کے ساتھ والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے احاطے میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو ایک تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، جہاں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء   کو کالج میں معیاری اور جدید تعلیمی  سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔مجھے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے اس 26ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہو رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑمیں مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کی محنت کو ساراتی ہو۔ سندھ حکومت ایجوکیشن کے شعبے کی ترقی کیلے کوشاں ہے سندھ حکومت نے ا یسے تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیم مھیا کر رہی ہیں، شازیہ مری نے مزید کہا سندھ حکومت صوبے میں عوام کے خدمت کیلئے سنجیدہ ہے اچھڑو تھر سمیت دوردراز، پسماندہ علاقوں میں بجلی اور پانی دیگر سہولیات مھیا کیے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت کا حصہ بن کر بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ مزید کہا کہ ینگ کیڈٹ کو یہ پیغام دو گی کہ قائد اعظم کے اقوال کو یاد رکھے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ایک بہتر اور مضبوط پاکستان بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے حالیہ سیلاب میں کیے گئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان کے اندر حالیہ سیلاب سے بدترین تباھ کاریاں آئے جس کے نتیجے میں سیلاب سیسے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

شازیہ مری 

مزید :

صفحہ آخر -