بھارت نے اجمیر شریف حاضری  کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے  جاری کر دیئے

بھارت نے اجمیر شریف حاضری  کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے  جاری کر دیئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) بھارت نے اجمیر شریف حاضری کے لئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کر دیئے،488 افراد کے پاسپورٹ بھجوائے گئے صرف 249 زائرین کو ویزے جاری کیے گئے جبکہ 238 زائرین اجمیر شریف حاضری سے محروم رہ گئے۔زائرین کے دیکھ بھال کے لئے 6 آفیشلز میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا ہے۔ اجمیر شریف کے تمام زائرین کو بذریعہ میسج اطلاع کر دی گئی،ویزا کے حامل زائرین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے پاکستانی زائرین اجمیر شریف حاضری کے لئے منگل کے روز انڈیا روانہ ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -