گلگت بلتستان میں امراض قلب کا ایک جدید ہسپتال تعمیر کی جائے گا: آصف زرداری 

    گلگت بلتستان میں امراض قلب کا ایک جدید ہسپتال تعمیر کی جائے گا: آصف ...

  

       اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صحت کے بے پناہ مسائل ہیں، امراض قلب کا ایک جدید ہسپتال تعمیر کیا جائے گا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پارلیمانی اور تنظیمی وفد کی قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی وفد میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد اسماعیل،سینئر نائب صدر جمیل احمد،پیپلز پارٹی کی رْکن اسمبلی و صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش،نائب صدر بشیر احمد،رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا،رکن کونسل ایوب شاہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ عتیق الرحمٰن ہمراہ تھے انہوں نے اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاست میں ان کے مثبت کردار کو سراہا ملاقات میں وفاقی اور صوبائی سطح پر سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی اس موقع پر زرداری نے کہا پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کا مضبوط رشتہ ہے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سمیت وہاں کے آئینی،انتظامی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مثبت  اقدامات اٹھائے ہیں اور  آئندہ بھی پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق فراہم کرنے سمیت وہاں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔  گلگت بلتستان میں صحت کے بے پناہ مسائل ہیں بالخصوص امراض قلب کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں پر  امراض قلب کا ایک جدید ہسپتال تعمیر کیا جائے گا جو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت طرف سے وہاں کو عوام کے لئے تحفہ ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے وفد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم رکھیں اور عوامی ایشوز پر عوام کی آواز بنیں ملاقات میں پیپلزپارٹی پارٹی کے مرکزی جنرل  سیکرٹری سید نیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ 

زرداری 

مزید :

صفحہ آخر -