ہماری حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے والی پی ڈی ایم کو بڑھتی مہنگائی نظر نہیں آرہی: پرویز خٹک

ہماری حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے والی پی ڈی ایم کو بڑھتی مہنگائی نظر نہیں ...

  

        نوشہرہ (آن لائن)  تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت وجہ سے ملک سیا سی، معاشی، اقتصادی عد م استحکام کا شکار ہے اور اسی عد استحکام کی بنا پر عالمی برادری پاکستان کو قرضہ دیتے ہیں اور نہ امداد، مہنگائی کے خلاف شبانہ روز سڑکوں پر نکلنے والے آج خاموش کیوں ہیں کیوں ان کی زبانوں پر تالے لگ گئے؟ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نظر نہیں آتی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر پی ڈی ایم والے چھپ کا روزہ کب توڑیں گے، ہمارا مطالبہ صرف اور صرف انتخابات ہے جماعت اسلامی کے سوا ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتیں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو شکست دینے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں،لیکن شکست پی ڈی ایم کا مقدر بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں, نوشہرہ کینٹ، خویشگی، اضاخیل اور ڈسٹرکٹ کونسل ھال میں کوآرڈینیٹرز اجلاس اور ولئی کے پارٹی کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا مطالبہ انتخابات ہے نہ کہ انتخابات سے فرار، فرار تو ان لوگوں کا ہے جس نے ملکی خزانے کو بیدردی سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں اب وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی پیغام گھر گھر پہنچا کر آنے والے انتخابات کی تیاریاں کریں انہوں نے کہا کہ بہت جلد خیبر پختونخواہ میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا جائے گا جو ہر حلقہ انتخاب سے دو دو نام عمران کان کو ارسال کریں گی اور عمران خان مکمل چھان بین کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے موجودہ نااہل حکمرانوں نے پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو فنڈر کی فراہمی روک کر اس بات کی غمازی کردی ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو عوام کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ان کو اقتدار سے مقصد تھا جو حاصل ہوا انہوں نے کہا  مولانا فضل الرحمان بات اسلام کی کرتے ہیں اور مقصد ان کا اسلام آباد ہوتا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ کیا ایم ایم اے دور خالصتاً مولویوں کا تھا کیا وہ آئمہ مساجد کو ماہانہ وظیفے نہیں دے سکتے لیکن پی ٹی آئی نے آئمہ مساجد کو ماہانہ و10,000روپے وظیفے مقرر کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کر رہی ہے۔

پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -