مہنگائی کا نیا طوفان، اشیاء خورونوش، سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں 

  مہنگائی کا نیا طوفان، اشیاء خورونوش، سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں آسمانوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد،لاہور(آن لائن)ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفا ن آگیا، اشیا خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کسی جگہ ٹھہرنے کا نام نہیں لے رہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیاز 230 روپے کلومیں فروخت ہور ہاہے جبکہ5 کلو پیاز 800سے 1140 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ادرک 380 روپے کلو،لہسن 332،ٹماٹر 60 روپے کلو اورآلو 130 روپے دھڑی فروخت ہو رہا ہے،سبز مرچ 56،گاجر 56، مولی 26 اورمٹر 130 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ادھر راولپنڈی میں مرغی کا گوشت 620 اور زندہ برائلر مرغی340 روپے نرخ کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے،15کلو آٹے کا تھیلا کا 2200 روپے جبکہ چکی کا آٹا170روپے کلو دستیاب ہے۔ دوسری جانب لاہور کے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں ازخود2 روپے اضافہ کردیا،تندوروں پر روٹی 16 سے 18 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا،سیکرٹری جنرل نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ اتوارسے روٹی 16، نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی،فائن آٹے کا 80 کلو تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے، آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار روپے تک مل رہا ہے، ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ مہنگا آٹا اور فائن خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔
مہنگائی

مزید :

صفحہ آخر -