اسلام آباد، پارلیمنٹ کی عمارت سیل، سپارکنگ کے باعث سپیکر نے نوٹس لیا، مرمت کی ہدایت

  اسلام آباد، پارلیمنٹ کی عمارت سیل، سپارکنگ کے باعث سپیکر نے نوٹس لیا، مرمت ...

  

     اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ عمارت میں اتوار کے روز چند مقامات پر برقی چنگاریاں اٹھتی دیکھی گئیں۔عمارت کے حساس بجلی اور آڈیو وڈیو الات کی تاریں کتری پائی گئیں۔شارٹ سرکٹنگ کے خطرے کے پیش نظر پارلیمنٹ عمارت کو جمعرات کے روز تک بند کردیا گیا۔ملازمین گھروں سے کام کرینگے۔ذرائع کے مطابق اتوار کو چھٹی کے دن پارلیمنٹ کی عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریاں اٹھتی پائی گئیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لے لیااورمتعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور موثر حل کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسمبلی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وائرنگ کو محفوظ بنایا جائے  اور تمام عمارت کی مکمل صفائی کی جائے۔ان حالات میں ملازمین کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالی جا سکتی۔سپیکر اور چئیر مین سینٹ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ عمارت جمعرات تک بند رہے گی اور اس دوران متعلقہ عملہ تمام وائرنگ اور تنصیبات کا تفصیلی معائینہ اور مرمت کرے گا۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے تمام ملازمین اپنے گھروں سے کام کریں گے۔ 

پارلیمنٹ سیل

مزید :

صفحہ آخر -