27جنوری سے چلنے والی گرین لائن ٹرین کے کرایوں کا تعین کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)چین سے درآمد کی گئی جدید ترین کوچز پر مشتمل گرین لائن ٹرین 27 جنوری سے سفر کا آغاز کرے گی۔ٹرین پر سفر کے لئے کرایوں کا تعین کر دیا گیا جس کے مطابق راولپنڈی سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 4300 روپے،لوئر اے سی کا کرایہ 7550 روپے،اے سی پارلر کا کرایہ 8500 روپے اور اے سی بزنس کا کرایہ 9450 روپے ہو گا۔متوقع طو رپر وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
گرین لائن ٹرین