گھوٹکی، پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 5مغوی بازیاب

گھوٹکی، پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 5مغوی بازیاب

  

گھوٹکی(آئی این پی)گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں 5مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے،پولیس کے مطابق مغویوں کا تعلق پشین،کوئٹہ، تنگوانی اور حیدرآباد سے ہے اور یہ ایک سے 4 ماہ تک یرغمال بنے رہے، ڈاکوؤں سے بازیاب کرائے گئے مغویوں سے 30لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک تاوان طلب کیا گیا تھا،اس موقع پر بازیاب ہونے والے ایک مغوی کا کہنا تھا کہ سیلاب میں ان کا گھر تباہ ہوا، امداد کے لیے سوشل میڈیا پر مدد مانگی تو جھانسہ دے کر بلا لیا گیا،عصمت اللہ نامی مغوی کا کہنا تھا کہ سستی گائے اور بھینس کی تصویر دکھائی گئی، خرید نے گیا تو اغوا کر لیا گیا،بازیاب ہونے والے محمد بخش کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹریکٹر کا اشتہار دیکھا اور جب خریدنے کے لیے آیا تو اغوا کر لیا گیا۔

 آپریشن

مزید :

صفحہ اول -